انقرہ ۔ یکم نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عراقی کرد فورسز جمعہ کو شامی علاقے کوبانی پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ اپنے شامی کرد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کے خلاف لڑیں گی۔ پیش مرگہ نامی کرد فورسز کی دس گاڑیاں گزشتہ روز جب براستہ ترکی شامی کرد علاقے کوبانی میں داخل ہوئیں تو مقامی آبادی نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ یہ فورسز بھاری اسلحہ بشمول مشین گنوں اور اینٹی ٹینک میزائلز کے ساتھ مسلح ہیں۔