بیروت /بغداد27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)شام اور عراق میں کردوں اور عراقی فورسز نے کا میاب کارروائیاں کرتے ہوئے دیالہ اور کوبانی سے داعش کو پیچھے دھکیل دیا۔ شامی صوبے کوبانی میں کردوں اور داعش جنگجوئوں میں 4ماہ سے لڑائی جاری تھی، عراق میں فورسز نے داعش کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دیالہ کو آزاد کرالیا ۔حکا م کے مطابق 3روز جاری رہنے والی لڑائی میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،جس کے نتیجہ میں 50جنگجو اور 58اہلکارہلاک جبکہ 248زخمی ہوئے،ترکی نے کوبانی کے متاثرین کے لیے اب تک کا سب سے بڑا پناہ گزین کیمپ کھول دیا شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ امریکہ کا داعش کے خلاف جنگجوئوں کی تربیت کا منصوبہ ایک سراب ہے، امریکی اور اتحادی فورسز کی جانب سے شام اور عراق میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ہیںجس کے تحت مزید 34 حملے کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق شام اور عراق میں کردوں اور عراقی فورسز نے کا میاب کارروائیاں کرتے ہوئے دیالہ اور کوبانی سے داعش کوپسپا کردیا۔ شامی صوبے کوبانی میں کردوںنے 4ماہ سیجاری لڑائی کے بعدداعش کو پسپا کر دیا ، عراق میں فورسز نے داعش کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دیالہ کو آزاد کرالیا ۔