دوبئی ۔ /25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندر کی جانب سے دیئے گئے 179 رنوں کے ہدف کا تعاقب میں کوئٹہ کلیڈی ریٹرن کے اوپنر کی جانب سے عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا گیا ۔ اوپننگ بلے باز شین واٹسن اور اسد شفیق کے درمیان پہلی وکٹ کے لئے 92 رنوں کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد آسٹریلیا آل راؤنڈر سنیل نارائن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ۔ اسد شفیق نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور کوئٹہ کو فتح سے ہمکنار کروایا ۔ آؤٹ ہونے سے قبل شین واٹسن نے 66 رن بنائے اور اسد شفیق 38 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے اپنے چار اوورز میں محض چار رنز ہی دیئے اور دو وکٹس بھی حاصل کیں ۔ اپنے اسپیل کے دوران انہوں نے 20 ڈاٹ گیندیں کرائیںاور مین آف دی میچ قرار پائے ۔