منچریال۔29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگارینی کالریز انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کوئلہ کانوں میں آئے دن حادثات رونما ہورہے ہیں جسکی وجہ سنگارینی مزدوروں کی ہلاکت واقع ہورہی ہے ۔یہ بات جنرل سکریٹری اے آئی ٹی یو سی مسٹر سیتارامیا نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں شانتی کھنی حادثہ میں تین مزدوروں کی ہلاکت ہوئی ہے اور اب کے کے 5کھنی میں حادثہ سے ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ حکومت فوراً سنگارینی انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی پر سخت کارروائی کے ‘ بصورت دیگر یونین بڑے پیمانے پرا حتجاج کرے گی ۔