کوآپشن ممبر بلدیہ جگتیال پر تجسس

جگتیال 18 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک انار سو بیمار کے مماثل بلدیہ کوآپشن ممبر کیلئے کئی مسلم قائدین دعویدار ہیں، رکن اسمبلی جیون ریڈی کیلئے فیصلہ لینا آزمائش سے کم نہیں، چند ماہ ہوئے بلدیہ انتخابات کے بلدیہ کونسل ممبرس کے انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن کی اجرائی عمل میںآچکی ہے جگتیال میں 38 وارڈس بلدیہ کونسل پر 24 وارڈ پر کانگریس کونلسر کی کامیابی سے کانگریس چیر پرسن ہے جگتیال بلدیہ کیلئے تین کوآپشن ممبر کا انتخاب ہونے جارہا ہے امید کی جارہی ہے کہ سابق کی طرح اس بار بھی رکن اسمبلی جیون ریڈی دو کوآپششن مبر مسلمانوں کودیں گے ایک مرد اور ایک خاتون کوآپشن ممبر جس کے لئے مسلمانوں کا یہ حال ہیکہ ایک انار اور سو بیمار کی طرح ایک دوسرے سے سبقت لے جارہے ہیں۔ لیکن جیون ریڈی اپنی زندگی میں 30 سالہ سیاسی تجربہ رکھتے ہیں کونسے حالات میںکیا فیصلہ لینا وہ بخوبی جانتے ہیں اب وقت ہی بتائے گا کہ بلدیہ جگتیال کے کوآپشن ممبر کے نامزد عہدے کیلئے کون منتخب ہوگا کیونکہ وائس چیرمین کا مسئلہ بھی ایسا ہی تھا دو مسلم قائدین وائس چیر مین کا دعوی کررہے تھے اور جیون ریڈی کیلئے فیصلہ لینا بڑا ہی کٹھن تھا ۔ جیون ریڈی نے آخری دن تک بھی کسی کا نام اعلان نہیں کیا اور عین حلف برداری ہے قبل نام کا اعلان کرتے ہوئے حیرت میںڈال دیا اس بار کس کے حق میں فیصلہ لیں گے یہ وقت ہی بتائے گا ۔