کنگس الیون کے خلاف آج ممبئی انڈینس کا مقابلہ

موہالی۔2مئی ( سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کرکٹ سیریز میں ممبئی انڈینس ( ایم آئی) گذشتہ روز راجستھان رائلز کو شکست دیتے ہوئے اپنا کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہے اور کل موہالی میں کنگس الیون پنجاب کا سامنا کرے گی ۔ پوائنٹس کے ٹیبل پر کمزور موقف کی حامل میزبان ٹیم پنجاب کے ساتھ ممبئی انڈین دراصل آئی پی ایل کپ کیلئے ایک پسندیدہ ٹیم کی حیثیت سے اپنے کھیل کا آغاز کرنا چاہتی ہے ۔ ممبئی انڈینس نے گذشتہ روز راجستھان رائلز کو آٹھ رن سے شکست دیتے ہوئے اب تک کھیلے گئے ‘ اس کے آٹھ میچوں میں تیسری کامیابی حاصل کی اور آگے کے کھیلوں میں برقراری کی امیدوں کو باقی رکھا ۔ دوسری طرف کنگس الیون پنجاب سے جو چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل یہ سب سے نیچے ہے اور وہ ایک کے بعد دیگرے لگاتار شکستوں سے دوچار ہورہی ہے ۔ یہ ٹیم اگرچہ وقفہ وقفہ سے اپنے کھلاڑی تبدیل کررہی ہے

لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں دیکھا جائے گا ۔ کئی میچوں میں اس کی بیٹنگ بھی ناقص رہی ۔ اس کے برخلاف ممبئی انڈینس ہر محاذ پر طاقتور ہے جو گذشتہ روز آخر کے چار اوورس میں کیرون پولارڈ اور امباٹی رائیڈو کی مدد سے 61 رن بنائی تھی کل کھیل کے آغاز کے ساتھ ہی رفتاری چاہتی ہے ۔مچل مک کلینگھن اور لستھ مالنگا موہالی میچ میں روایتی بونس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ۔ جالندھر کے ہربھجن سنگھ جو پنجاب کیلئے بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں ۔ موہالی ان کیلئے ایک معروف مقام ہے اور یہ دیکھنا بھی دلچسپ ہوگا کہ آیا وہ وہاں بھی اپنے مداحوں کی داد حاصل کرسکیں گے ۔ دوسری طرف دہلی ڈیر ڈیولس کے ہاتھوں گذشتہ روز کی شکست کے بعد کنگس الیون پنجاب کے حوصلے پست ہیں ۔ چنائی میں سوپر کنگس کے ہاتھوں 27اپریل کو اس ٹیم کو 97 رن سے شکست ہوگئی تھی۔

20اپریل کو سن رائیزرس حیدرآباد نے موہالی میں انہیں 20رن سے شکست دی تھی ۔ پنجاب کی بیٹنگ کاغذی شیر ثابت ہوئی جو گراؤنڈ پر اپنا زور نہیں دکھاسکی ۔ ویریندر سہواگ‘ شان مارش اور گلین میکس ویل رواں ٹورنمنٹ میں اس کھیل کا مظاہرہ نہیں کرسکے جس کی توقع کی جارہی تھی ۔ میکس ویل گذشتہ دو کھیلوں میں شامل نہیں تھے جو اب واپس آچکے ہیں اس کے بولرس میں میچل جانسن سب سے بڑے فلاپ ثابت ہوئے جس کے پیش نظر دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف گذشتہ روز دباؤ کی حالت میں کھیلنے کیلئے میڈیم پیسر شرول ٹھاکر کو اُتارا گیا جو کنگس الیون پنجاب کی کامیابی کیلئے کوئی مدد نہیں کرسکے ۔ سندیپ شرما اور اکشر پٹیل کے سوا پنجاب کیدوسرے بولرس حریفوں کیلئے کوئی خطرہ ثابت نہیں ہوسکے ۔

ہند ۔جاپان ہاکی میچ
بھونیشور۔2مئی( سیاست ڈاٹ کام) ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ لیگ (مینس) 2015ء کے بلجیم میں آئندہ ماہ آغاز سے قبل ہندوستان نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور چار میچوں کی سیریز میں کل بھونیشور کے کالنگا اسٹیڈیم میں جاپانی ہاکی ٹیم سے اس کا پہلا مقابلہ ہوگا ۔