ریاض ۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں القسیم کے علاقے میں کنونشن سنٹر کی زیر تعمیر عمارت گرنے سے10 مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ 50 سے زائد مزدور ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے، مزدوروں میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پیر کی دوپہر دارالحکومت ریاض سے تقریباً 400 کلومیٹر دور القسیم بریدہ کے علاقے میں واقع القسیم یونیورسٹی میں زیرِتعمیر کنونشن سینٹر منہدم ہوگیا۔ عمارت گرنے سے 50 سے زائد مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ متعدد مزدور زخمی ہیں، یونیورسٹی ترجمان کے مطابق زیادہ تر مزدوروں کا تعلق پاکستان اور ہندوستان سے بتایا جا رہا ہے، القسیم کے گورنر پرنس ڈاکٹر فیصل ال مشال نے جائے حادثے کا دورہ کیا۔