عادل آباد ۔ /17 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کے قدیم قومی شاہراہ دھناپور میں ’’مادا آرٹس سپلیر‘‘ کے نام پر نصف رعایتی قیمتوں میں اشیاء فروخت کرنے والے دو افراد کو دھوکہ دہی کے کیس میں ون ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرلیا جنہیں آج میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس مسٹر جوبل دیوس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عادل آباد کے تقریباً 400 افراد سے 27 لاکھ روپئے رقم حاصل کرکے تاملناڈو ریاست کے ضلع تنجاور کے افراد فرار ہونے میں کامیابی حاصل کرلی تھی جنہیں ID پولیس پارٹی کے جوانوں میں مسٹر ایم اے کریم ، اپا راؤ ، گنگادھر نے حراست میں لے لیا ۔ تامل ناڈو ریاست کے چھ افراد پر مشتمل گروپ میں املاداس 45 سال اور گنیشن 51 سالہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ افراد عوام کو کولر ، فریزر ، AC ، واشنگ مشین ، سلائی مشن و دیگر اشیاء نصف قیمت پر فراہم کرنے کا تیقن د یتے ہوئے نصف رقم حاصل کرلیا کرتے تھے جس کی بنا پر پولیس جوان اساتذہ ، بلدی کونسلرز ، ZPTC ، MPTC ، سرکاری وغیرسرکاری خدمات انجام دینے والے افراد نے رقم جمع کرایا تھا ۔ 10 دن کی مقررہ مہلت میں اشیاء فراہم نہ ہونے پر پولیس میں شکایت کی گئی جس پر پولیس ’’مادا آرٹس سپلیر‘‘ پر دھاوا کیا جہاں کوئی قیمتی اشیاء فراہم نہ ہوسکی ۔ صرف 13 دن کے وقفہ میں تقریباً 400 افراد سے 27 لاکھ روپئے حاصل کرتے ہوئے فرار ہوچکے تھے ۔ مزید چار افراد کی تلاش جاری ہے ان کے خلاف دھوکہ دہی کا 420 کیس درج کرلیا گیا ۔