کم عمر لڑکی کا اغواء و عصمت ریزی، پولیس کو مفرور ملزم کی تلاش

حیدرآباد۔ 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) میرپیٹ کے علاقہ الماس گوڑہ میں ایک کم عمر لڑکی کا اغوا کرکے اس کی عصمت ریزی کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ سائی جو پیشہ سے میستری ہے اور اس کا تعلق کرناٹک سے ہے‘ وہ روزگار کیلئے یہاں منتقل ہوا تھا اور اپنے بھائی کے ساتھ میستری کا کام کررہا تھا‘ اسی دوران اس کی ملاقات وہاں کی ایک مقامی لڑکی سے ہوئی۔ سائی نے لڑکی کو اپنے جال میں پھنسا کر اس کا اغوا کرلیا اور اس کی عصمت ریزی کی۔ لڑکی اچانک لاپتہ ہونے کے نتیجہ میں اس کے باپ نے میرپیٹ پولیس سے گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سائی کے فون کی مدد سے لڑکی کا پتہ لگایا۔ جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔