کمپیوٹر کا استعمال

کمسنی میں ہی ٹی وی اور کمپیوٹر استعمال کرنے سے بچوں میں مختلف قسم کے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ بچوں کو باقاعدہ کمپیوٹر استعمال نہ کروائیں۔  بچوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ خاص طور پر بچوں کی آنکھوں پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے اور وہ کم عمری میں ہی نظر کی کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔خواتین اپنے بچوں کی دیکھ بھال میں بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں، اسی لئے انہیں چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو تفریح کے موقع ضرور فراہم کریں اور خاص طور پر ان چیزوں کے متعلق ضرور بتائیں جو مستقبل میں ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکیں جیسے کمپیوٹر کے بارے میں زیادہ معلومات دیں لیکن اس کے فوائد اور نقصان دونوں سے آگاہ کریں۔