حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) کمپنی کے باہر ملازم کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد سارے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ واقعہ پیٹ بشیرآباد پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 32 سالہ رمیش فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قطب اللہ پور علاقہ کا ساکن رمیش کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ کل وہ کمپنی کے باہر بے ہوشی کی حالت میں دستیاب ہوا۔ دوسرے ذرائع نے بتایا کہ وہ مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔