کریم نگر۔/31اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میونسپل کارپوریشن کمشنر مسٹر سری کیش لٹکر ( آئی اے ایس ) کا تبادلہ آندھرا پردیش کو ہوجانے کی اطلاع قبل ازیں دی جاچکی ہے۔ اس پر عمل ہوگیا ہے اور سلسلہ میں تبدیلی یا ترمیم ممکن نہیں ہے۔ ان کی خدمات کو آندھرا پردیش کے بجائے تلنگانہ کیلئے مختص کرنے کے لئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ایڈیشنل سکریٹری سمیتا سبھروال نے تین دن قبل ملاقات پر انہوں نے واقف کروایا ہے کہ آئی اے ایس آفیسر کے تبادلے اور تقسیم میں مسٹر لٹکر کو آندھرا پردیش مختص کردیا گیا ہے چونکہ متبادل نظام نہیں تھا۔ جمعرات کو یہاں معاون کارپوریٹر کے منتخب کئے جانے کی کارروائی کے بعد مسٹر لٹکر ایک ہفتہ کی رخصت پر چلے گئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اسی دوران انہیں آندھرا پردیش سے رجوع ہونے کے لئے شاید احکامات بھی حاصل ہوں گے۔ چنانچہ وہ یہاں آنے کی امید نہیں ہے۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ میونسپل کریم نگر کیلئے ایک آئی اے ایس آفیسر کا تقرر عمل میں لایا گیا تھا۔ لیکن ایک ماہ بھی نہیں ہوا تھا کہ حالات پھر سے پہلے جیسے ہوگئے ہیں۔2005ء میں کارپوریشن ہونے کے بعد پچھلے 9سال میں سوائے ایک عہدیدار کے کسی نے بھی دو سال تک خدمات انجام نہیں دی۔