کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ سمیا رخصت پر

نارائن پیٹ۔/17جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر مجلس بلدیہ نارائن پیٹ مسٹر سمیا محکمہ جاتی ٹریننگ کے لئے دیڑھ ماہ رخصت پر چلے گئے ہیں۔ ان کی جگہ پر منیجر بلدیہ مسٹر گنگادھر انچارج کمشنر بلدیہ ہوں گے۔ مسٹر گنگادھر منیجر بلدیہ سے دو سینئر عہدیداران موجود ہیں لیکن وہ اس ذمہ داری کو قبول کرنے تیار نہیں تھے چنانچہ مسٹر گنگا دھر منیجر بلدیہ کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔