کمسن کی مشتبہ موت

حیدرآباد 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں ایک کمسن فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 4 سالہ شیخ مستان جو روڈا میستری نگر علاقہ کے ساکن شیخ یونس کا بیٹا تھا۔ کل شام مستان اپنے مکان کے قریب دکان گیا تھا اور واپسی کے دوران وہ پریشان ہوگیا۔ اس کمسن کو کسی نامعلوم شئے سے ڈس لئے تھا۔ جس کے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج نیلوفر ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔ پولیس جیڈی میٹلہ مصروف تحقیقات ہے۔