حیدرآباد 14 اگست (راست) انٹر اسکول کرکٹ ٹورنمنٹ میں آل سینٹس کے طالب علم سید اویس احمد نے حالیہ مایٹ فورٹ ٹرافی کی سیریز میں بہترین مظاہرہ کیا ۔ آل سینٹس کے اس طالب علم نے چار میاچس کی سیریز میں اپنے کھیل کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز میں سب سے زیادہ 80 رن بنائے ۔ چار میاچس کی اس سیریز میں سید اویس احمد تین میاچس میں ناٹ آوٹ رہے ۔