حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) چادر گھاٹ پولیس نے ایک سالہ کمسن لڑکے کے اغواء کے معمہ کو اندرون 24 گھنٹے حل کرکے اغواکنندہ خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ اے سی پی سلطان بازار ایم چیتنا نے بتایا کہ کل ایک سالہ کمسن سلمان کو اس وقت اغواء کرلیا گیا تھا جب وہ اپنی ماں مونیکا کے ساتھ سو رہا تھا ۔ پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے اغواء کنندے کو گرفتار کرلیا جو ان کے قریبی رشتہ دار بتایا گیا ہے ۔