کمسن لڑکی بلندی سے گرکر فوت

حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکی بلندی سے گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 2 سالہ کروتی پاٹل جو ایس بی کالونی موسارام باغ علاقہ کے ساکن ستیش کی بیٹی تھی ۔ کل اپنے مکان میں جو عمارت کی تیسری منزل پر واقع ہے کھیل رہی تھی ۔ لڑکی جو کھیل میں مصروف تھی اس پر کسی نے توجہ نہیں دی بلکہ روزانہ کے معمول کی طرح اطمینان میں تھے کہ لڑکی بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگئی جس کو فوری طور پر ایک کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔