کمسن لڑکا سمپ میں گرکر فوت

حیدرآباد /28 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرگوڑہ کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکا پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ راجندرنگر پولیس کے مطابق 7 سالہ آکاش جو طالب علم تھا ضلع محبوب نگر کے ساکن ملیا کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ دنوں وہ اپنے نانا نانی کے یہاں والدین کے ہمراہ آیا تھا ۔ جو حیدر گوڑہ کے علاقہ میں رہتے اور اس علاقہ میں ایک عمارت زیر تعمیر ہے جہاں کھیل کے دوران پانی کے سمپ میں گرکر کمسن فوت ہوگیا ۔ پولیس راجندرنگر مصروف تحقیقات ہے ۔