حیدرآباد۔/29ستمبر، ( سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک کمسن طالب علم مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 14 سالہ آصف عرف مجو جو بیگم پیٹ پاٹی گڈہ علاقہ کے ساکن محمد احمد کابیٹا تھا طالب علم بتایا گیا ہے کل یہ لڑکاواٹر ہیٹر کے پاس مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔