حیدرآباد ۔ 13؍ ستمبر ( سیاست نیوز) کمسن بچی پر انجکشن سیرنج سے حملہ کرنے والے ایک شخص کو بنجارہ ہلز اندرانگر کی عوام نے پولیس کے حوالے کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اندرانگر میں کرایہ کے مکان میں رہنے والا خانگی ملازم نے چھ سالہ لڑکی پر سیرنج سے حملہ کیا تھا ۔ اس کے واقعہ کے بعد مقامی عوام نے اس شخص شدید زدوکوب کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا ۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز مسٹر مرلی کرشنا نے اس سلسلہ میں تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ۔