کمر درد ٹھیک ہوتے ہی دکھا دھونی کا باہوبلی اوتار ، اب کوہلی پر برسے گا ’’قہر ‘‘

چینائی۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لگاتار 121 میچوں تک چنئی کیلئے کھیلنے والے دھونی کو حیدرآباد کے خلاف آرام لینا پڑگیا تھا ، لیکن اتوار کو کوہلی کے آر سی بی سے میچ سے پہلے دھونی پریکٹس کرتے ہوئے نظرآئے ، جس میں انہوں نے ایسا شارٹ مارا کہ پاس میں لگا نیٹ بھی گیند کو روک نہیں پایا۔ ایم ایس دھونی کی فٹنس اور طاقت کون نہیں جانتا ہے۔ گراونڈ پر وکٹ کیپنگ ہو یا رننگ دھونی کئی مرتبہ اپنی فٹنس سے شائقین کو حیران کرچکے ہیں ، لیکن حال ہی میں پیٹھ میں درد کی شکایت ہونے کی وجہ سے ان کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میںآرام ملا تھا۔ ورلڈ کپ سے پہلے دھونی کی فٹنس کو لے کر مداح بھی کافی پریشان تھے۔ حالانکہ اب دھونی کا جو ویڈیو سامنے آیا ہے ، اس میں وہ کافی فٹ نظرآرہے ہیں۔لگاتار 121 میچوں تک چنئی کیلئے کھیلنے والے دھونی کو حیدرآباد کے خلاف آرام لینا پڑگیا تھا ، لیکن اتوار کو کوہلی کے آر سی بی سے میچ سے پہلے دھونی پریکٹس کرتے ہوئے نظرآئے ، جس میں انہوں نے ایسا شارٹ مارا کہ پاس میں لگا نیٹ بھی گیند کو روک نہیں پایا۔آپ کو بتادیں کہ دھونی کے بغیر چنئی 10 سال بعد میدان پر اتری تھی۔ اس سے پہلے 2010 ء میں ایسا ہوا تھا۔ دھونی اپنی فٹنس کا کافی خیال رکھتے ہیں۔ جب وہ نوجوان تھے تو فٹنس کیلئے گراونڈ پر کافی زیادہ وقت دیتے تھے۔ حالانکہ اب کئی انٹرویو میں وہ بتاچکے ہیں کہ جیسے جیسے ان کی عمر بڑھ رہی ہے ، ویسے ویسے وہ فٹنس کیلئے جم میں پسینہ بہاتے ہیں۔