کمر اور جوڑوں کا درد ۔ ایک سر درد مفید خانBody-mind/NLP Consultant

ہم چالیس کے بھی نہیں ہوتے کہ ہماری کمر۔ ہمارے پیر، اور ہمارے جسم کے جوڑ جوڑ بولنا شروع کردیتے ہیں۔ خواتین اس معاملے میں میں مردوں سے آگے ہوتی ہیں۔ پیروں میں سوجنِ، پنڈلیوں اور تلوں میں کھنچاوٹ یہاں تک کے 10 منٹ کھڑے ہونا بھی مشکل ہوتا ہے۔ زمیں پر تو جیسے بیٹھنا ہی ناممکن ہوتا ہے۔
طبی زبان میں ایسے امراض کے مختلف نام ہیں جیسے : Arthritis, Spondylitis, Sciatica, Varicose Veins, Osteoporosisاور جب ہم ان بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں تو ہمارے پاس ایک ہی علاج ہوتا ہے اور وہ ہے ڈاکٹرس کے پاس جانا اور گولیاں کھانا۔ لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ اکثر گولیاں یا دوائیاں پین کلرس ہوتے ہیں۔ جو وقتی طور سے فایدہ دیتی ہیں لیکن چند روز بعد پھر وہی شکایت شروع ہو جاتی ہے۔آ ہستہ آہستہ ایک وقت آتاہے جب کوئی دوا اور گولی اثر نہیں کرتی۔ اور مرض بڑھتا ہی گیا جوں جوں دوا کی والی کیفیت ہو جاتی ہے۔ ایسی صورت میں آخری چارہ کے طور پر سرجری تجویز کی جاتی ہے جو فایدہ کم اور نقصان زیادہ کرتی ہے۔اس ساری تگ ودہ میں مریض کا وقت اور پیسہ برباد ہوتا ہے۔ مریض علاجوں سے تنگ آجاتا ہے اور درد کو قبول کر لیتا ہے۔ اور ساری زندگی ایک عذاب جھیلتے ہوے گذار لیتا ہے۔بہت کم لوگ اس بات کو سمجھ پاتے ہیں کہ یہ ساری بیماریوں کی جڑ ہمارا طرز زندگی ہے۔ مثال کے طور پر Cervical Spondylitis اس کی ایک وجہ کمپیوٹر پر دیر تک غلط انداز میں بیٹھنا یا گردن کو زیادہ دیر تک ایک ہی حالت میں رکھنا ہے۔ یا پھر غلط انداز سے وزن اٹھانا، جس کی وجہ سے گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر بوجھ کا بڑھ جانا۔ بعض اوقات زیادہ موٹاپا اور ایک ہی جگہ بیٹھے رہنا ہے۔ اس بیماری میں مریض کو کندھوں، گردن میں درد ہوتا ہے خاص کر کھڑے رہنے، بیٹھنے، کھانستے وقت یا جھکتے وقت۔ اس سے ہمارے پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں اور ہم کوئی چیز اٹھا نہیں پاتے۔ گردن اکڑ جاتی ہے اور بعض وقت سر درد اور ہاتھوں میں چمٹیاں بھر جاتی ہیں۔
Arthritis : جوڑوں کا درد یہ کئی قسم کا ہوتا ہے۔ اس میں جوڑوں میں درد، سوجن، سختی آجاتی ہے۔ اور روز مرہ کے کام مشکل ہو جاتے ہیں۔ چلنا اور کچھ دیر ٹھرنا دوبھر ہو جاتا ہے۔ عموما غلط غذا ، بے وقت غذا اور ضرورت سے زیادہ غذا لینا، فاسٹ فوڈ غیرہ جس کے سبب وزن بڑھ جاتا ہے۔ ایک اور سبب کسی بھی قسم کی ورزش یا چلنا پھرنا بالکل کم اور ایک جگہ بیٹھنا یا لیٹے رہنا بھی ہے۔
Sciatica : یہ درد عموما کمر کے نچلے حصے سے لیکر پیر کے نیچے تک ہوتا ہے اور درد کی ایک ناقابل برداشت لہر اُٹھتی ہے۔ چند منٹ کیلئے بھی چلنا اور ٹھرنا دشوار ہو جاتا ہے۔ زیادہ تر خواتین اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں۔ اس کے کئی ایک وجوہات ہو سکتے ہیں لیکن ایک وجہ جو عام ہے وہ سیاٹک اعصابی رگ پر زیادہ بوجھ پڑنا جس کی وجہ سے یہ رگ دب جاتی ہے۔
اب چاہے درد کوئی بھی ہو، علاج تب تک نہیں ہو سکتا جب تک کہ ہم درد کے اصلی سبب کو دور نہ کریں۔ اور ان سب کا موثر علاج کچھ آسان سی مشقیں اور چند مخصوص ورزشیں ہیں اور ساتھ یہ ساتھ اپنے طرز زندگی میں ضروری تبدیلیاں لانا ہے۔ اور غذا جتنی ہو سکے بغیر پکی ہونی چاہیے۔ اس طرح سے یہ مرض جو سالوں سے ہماری زندگی کو عذاب بناے ہوے ہے ، صرف ایک ہفتہ میں مکمل ٹھیک ہو سکتا ہے۔
اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے ، صاحب مضمون نگار سے ربط پیدا کر سکتے ہیں
Mufeed Wellness Center
9989322071,9553975015 – Email: mkhan@mufeed.info