کمارا سوامی کا معذرت خواہی سے انکار

بنگلورو۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ’’بے رحمی سے ماردو‘‘ والے اپنے ریمارکس پر تنازعہ میں پھنس جانے والے چیف منسٹر کمارا سوامی نے آج اپوزیشن کے مطالبہ کو مسترد کردیا کہ معذرت خواہی کی جائے اور کہا کہ وہ ’’جذباتی شخص‘‘ ہیں۔ پارٹی کے گڑھ ضلع مانڈیا میں ایک پارٹی ورکر کی ہلاکت پر کمارا سوامی نے ٹیلی فون پر پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بے رحمی سے جوابی کارروائی کی جائے۔