کلیان لکشمی و دیگر پروگراموں پر موثر عمل آوری

کریم نگر ۔ 3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں محتلف عوامی ترقیاتی پروگرام پر عمل آوری جاری ہے جبکہ ضلع میں کلیان لکشمی اسکیم کے تحت پانچ ہزار 250 کروڑ کی رقم کی تقسیم کا منصوبہ ہے اور اس طرح اب تک 1400افراد کو تقریباً 5.13 کروڑ روپئے تقسیم ہوچکے ہیں ۔ ضلع میں 271ایکڑ اراضی تقسیم ہوئی ہے اور مزید 500ایکڑ اراضی کی تقسیم کا منصوبہ ہے جبکہ ریاست بھر میں دو ہزار ایکڑ اراضی 800 افراد کے درمیان تقسیم کی گئی ہے ۔ حکومت کے مشیر اے راما لکشمن نے یہاں ایس سی / ایس ٹی /ایس سی سیوا سنگھ کے زیراہتمام ایک اجلاس سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ اے راما لکشمن نے یہاں حکومت کے ترقیاتی کاموں ‘ سماجی بھلائی ہاسٹلس کے معائنہ کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ شادی مبارک اسکیم کے تحت ریاست میں 5709 افراد میں 29کروڑ روپئے تقسیم کی گئی ۔ رقم حاصل کرنے والوں میں 36عیسائی اور 11سکھ مذہب کے افراد بھی شامل ہیں جبکہ ضلع کریم نگر میں 409 افراد کے درمیان 7.15 کروڑ رقم تقسیم کی گئی ‘ انہوں ے بتایا کہ ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی کیلئے خود روزگار اسکیمات کی منظوری دی جارہیہے ۔ اس میں ایک لاکھ روپئے تک سبسیڈی ہوگی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں تمام سماجی بھلائی اسکیمات کی موثر عمل آوری کے لئے تمام تر اقدامات روبہ عمل لائے جارہے ہیں ۔