کلکٹریٹ محبوب نگر کے زیراہتمام جشن تلنگانہ کا مشاعرہ

محبوب نگر ۔ 5 ۔ جون ( ذریعہ فیاکس ) ضلع محبوب نگر میں جہاں 2 تاریخ سے جشن تلنگانہ پروگرامس حکومتی سطح پر جاری ہیں وہیں اردو زبان و شاعری سے وابستگی کی خاطر کلکٹریٹ محبوب نگر کے زیراہتمام 4 جون 8 بجے شب بمقام ضلع پریشد گراؤنڈ جشن تلنگانہ کے ضمن میں مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت جناب یم گریجا شنکر ضلع کلکٹر نے کی ۔ جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جوائنٹ کلکٹر ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر نے کی ۔ مشاعرہ کے انعقاد میں جناب ظہیرالدین ڈیولپمنٹ آفیسر ہیڈلومس نے خصوصی دلچسپی کے ذریعہ اس کو کامیاب بنایا ۔ اس مشاعرہ میں مسرز نور آفاقی ، ظہیر ناصری ، مولانا عبدالجواد مظہری ، صادق فریدی ، حلیم بابر ، ڈاکٹر سلیم عابدی ، کلیم شیخ ، چچا پالموری ، بابر شیخ ، ڈاکٹر رشید ، رہبر ہاشمی ، اسمعیل قیصر ، حکیم کریم الدین ، ظہیرالدین ، تقی حسین تقی و ساجدہ سکندری نے اپنا کلام پیش کیا ۔ ڈاکٹر سلیم عابدی نے نظامت بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیئے ۔ اس موقعہ پر تمام شعراء کے اعزاز میں ضلع کلکٹر نے توصیف نامہ پیش کئے اور اپنی تقریر میں شعرائے کرام کے معیاری و دلچسپ کلام سنانے پر مبارکباد دی ۔ مشاعرہ میں کثیر تعداد میں محبان اردو ، سیاسی و سماجی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ضلع کلکٹر نے تمام شعراء کی فرداً فرداً شالپوشی کی ۔