کلوا کرتی ۔ 22؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد شہنوازخان میناریٹی ٹی آر ایس قائدین کی اطلاع کے بموجب کلواکرتی میں عنقریب عوام کے لئے ریاستی حکومت کی اہم اسکیم مشن بھگیرتا کے تحت پانی کی اجرائی عمل میں آنے والی ہے ۔ آج مرکز مشن بھگیرتا پر تجرباتی عمل کیا گیا جو بے انتہاء کامیاب رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ پچاس سال پانی فراہمی کے تحت تربیت دیا گیا ۔ یہ منصوبہ تکمیل کے مراحل میں جبکہ دو فلٹر کی تعمیر ہنوز جاری ہے ۔ 15 تا 20 دنوں میں گھر گھر عوام کے لئے صاف و شفاف پینے کے پانی فراہم کیا جائیگا جہاں عوام پانی کی شدید تکلیف سے نجات پائیں گے وہیں پر بلدیہ کے بجٹ میں کافی ترقی بھی ہوگی کیونکہ لاکھوں روپئے عوام کی پانی فراہمی کے لئے ٹینکرس پر صرف کیا جا رہا ہے جیسے ہی پانی کی اجرائی عمل میں آئیگی ٹینکرس بند کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے وعدہ کے مطابق عوام کو پانی فراہم کرنے کے لئے مکمل طرح تیار ہے ۔ پانی کی سپلائی کے بعد عوام محسوس کریں گے ۔ کہ حکومت نے ان کے لئے کتنا بڑا اور اہم کارنامہ انجام دیا ہے ۔