کلواکرتی۔3ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی منڈلس کے کانگریس کارکنوں کا ایک اجلاس آج مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی مہندر ریڈی کی زیرقیادت منعقد ہوا جس میں طئے پایا کہ قائدین زیادہ سے زیادہ ممبرشپ کیلئے کوشش کریں اور 9ڈسمبر کو سونیا گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع ہر منڈل ‘گاؤں ‘ دیہات میں گھر گھر پہنچ کر زیادہ سے زیادہ تعداد میں عوام کو رکنیت سازی کی ترغیب دیں ۔ بتایا گیا ہے کہ جو لوگ انتخابات کے موقع پر کسی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر گئے تھے اگر وہ دوبارہ ممبرشپ لیکر کانگریس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہم ان کا خلوص دل سے استقبال کریں گے ۔ اس موقع پر محمد نظام الدین ‘ گنگادھر ‘ بال راج ‘پون کمار ریڈی ‘ ابراہیم ‘ اجئے کمار ‘ محمد عارف ‘ یوسف بابا وغیرہ موجود تھے ۔