چیرمین بلدیہ سری سیلم کی عنقریب ٹی آر ایس میں شمولیت
کلواکرتی /3 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی چیرمین بلدیہ سری سیلم نے آج کانگریس پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ کانگریس پارٹی کی ٹکٹ پر انہوں نے مقابلہ کرتے ہوئے کلواکرتی وارڈ نمبر 9 سے کونسلر کیلئے منتخب ہوئے اور جملہ کانگریس کے 6 وارڈ ممبرس منتخب ہوکر آئے تھے اور سب نے بااتفاق مجھے بلدیہ چیرمین کیلئے منتخب کیا تھا ۔ لیکن اکثریت نہ ہونے کے سبب وائی ایس آر کانگریس کے قائدین ایڈما کشٹا ریڈی اور ان کے فرزند ایڈما ستیم کی تیقن دھانی اور ان کے کونسلرس کے سبب وہ بلدیہ چیرمین منتخب ہوئے تھے ۔ لیکن گذشتہ تین سال سے حلقہ کاروائی کی کیلئے کچھ بھی ترقیاتی کام انجام نہ دینے کے سبب وہ کانگریس کو چھوڑ کر ٹی آر ایس میں شمولیت کا فیصلہ لئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی ایم ایل اے جوکہ کانگریس سے ہیں انہیں پارٹی اور کارکنوں کی ذرا برابر بھی فکر نہیں ۔ جس کے سبب میں نے بلاآخر یہ فیصلہ لیا کہ جس مقصد کیلئے یہاں کی عوام مجھے ووٹ دیکر جتائی ہے وہ کانگریس میں رہتے ہوئے ناممکن ہے ۔ لہذا کانگریس کو چھوڑنے ہی میں یہاں کی ترقی مضمر ہے ۔ اس لئے جب میں نے ضلع انچارج وزیر جوپلی کرشنا راؤ اور ایم ایل سی کے آر نارائن ریڈی سے ملاقات کی اور تذکرہ کیا تو انہوں نے خوش آمدید کہا اور کلواکرتی بلدیہ کی ترقی کیلئے فنڈ کو کبھی بھی رکاوٹ نہ بننے کا تیقن دیا اور جناب کے ٹی آر سے بات چیت کرتے ہوئے وقت مقرر کرکے پارٹی میں شمولیت کا بتایا قوی امید ہے کہ 7 نومبر بروز منگل شام 4 بجے تلنگانہ بھون حیدرآباد پہونچ کر پارٹی میں شامل ہوں گے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کئی ایک کانگریس کارکن موجود تھے جوکہ ان کے حق میں نعرہ بلند کر رہے تھے ۔ جن میں چندریا ، سرینواس راؤ ، انجنا گور ، راگھوویندر ، اشوک چاری ، کرشنا ، رمیش ، محمد علی میاں ، محمد بابر ، سرتاج ، عبدالرحیم اور دیگر موجود تھے ۔