کلواکرتی ۔ 7 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کلواکرتی میں جئے شنکر کی یوم پیدائش تقریب منائی گئی ۔ جبکہ نگر پنچایت کلواکرتی میں چیرمین اور کمشنر بلدیہ و تمام کونسلرس کی موجودگی میں ان کے پورٹریٹ پر پھول ڈال کر کیک کاٹا گیا ۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ محمد صابر علی ، چیرمین سری سیلم وائس چیرمین محمد شاہد کونسلرس محمد مقبول ، سریکانت ، سوریہ پرکاش کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ تلنگانہ طلبہ تنظیم کی جانب سے لائنس کلب کے تعاون سے ایم آر او آفس کے روبرو خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جہاں پر کیمپ کا افتتاح لائنس کلب صدر شیکھر ریڈی و کونسلر بی آنند کمار نے کیا ۔ کیمپ میں تقریباً ایک سو 15 نوجوانوں نے حصہ لیا اور جئے شنکر کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر صدر لائنس کلب شیکھر ریڈی ، وینکٹیش ، محمد شاہ ، اور وینکٹیش ، چندر کانت راجو ، سری سیلم ، بالا کرشنا ، جگدیش ، سرینو و دیگر موجود تھے ۔