کلواکرتی۔/5ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی سے جے پی نگر پر آج صبح تقریباً ساڑھے سات بجے اچم پیٹ ڈپو کی آر ٹی سی بس اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے سبب کار چلارہے ڈرائیور بی کشٹیا 32 سالہ متوطن کنڈا ریڈی پلی یلمور منڈل شدید زخمی حالت میں دواخانہ منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دیگر تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایس آئی روی کے مطابق کیس درج کرتے ہوئے جائے واقعہ کا پنچنامہ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز عمل میں لایاگیا ہے۔
کاغذ نگر میں سرقہ کی واردات
کاغذ نگر۔/5 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے مصروف ترین علاقہ پٹرول پمپ کے علاقہ میں محمد رحمن کے مکان میں نامعلوم افراد کی جانب سے سرقہ کیا گیا۔ کاغذ نگر سرکل انسپکٹر پولیس وینکٹیشورلو کی اطلاع کے بموجب محمد رحمن دو دن قبل اپنے مکان کو تالا ڈال کر اپنے رشتہ داروں کے گاؤں چلے گئے تھے اور منگل کے روز صبح کے اوقات میں واپس آنے کے بعد مکان کے دروازے کھلے پڑے ہوئے تھے اور الماری میں سے سونے کے زیورات اور نقد رقم 80 ہزار روپئے اور سامان کا سرقہ کرلیا گیا اور اس کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن کو دینے پر شکایت درج کرتے ہوئے کاغذ نگر ٹاؤن پولیس نے کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔