کلواکرتی ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کلواکرتی منڈل کے مارچل گرام پنچایت کے احاطہ میں مسلم کمیونٹی ہال کی تعمیر کے لیے یہاں کے عوام کچھ ماہ قبل ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے رجوع ہو کر یہاں کے مسائل پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یہاں کی ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے کئی ایک مطالبات پر مشتمل یادداشت حوالے کیے تھے جس پر نائب وزیراعلیٰ نے فورا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہاں کے مسلمانوں کے لیے کمیونٹی ہال کی تعمیر کے لیے فی الفور 5 لاکھ روپئے منظور کرتے ہوئے آج اس کے دستاویزات ایم ایل سی کے آر نارائن ریڈی کے توسط سے روانہ کیا اور آنے والے بجٹ میں قبرستان کی باونڈری وال کے لیے بھی رقم منظور کرنے کا تیقن دیا ۔ آج یہاں پہنچ کر ایم ایل سی کے آر نارائن ریڈی نے یہ دستاویزات مسلمانوں کے حوالے کیا جس پر یہاں کے مسلمانوں نے ایم ایل سی کے علاوہ نائب چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر محمد غوث الدین میناریٹی لیڈر ٹی آر ایس ایم پی ٹی سی محمد جلال ، سرپنچ کرشنیا ، نائب سرپنچ مدن موہن راؤ ، نذیر الدین ، محمد تاج الدین طاہر وغیرہ موجود تھے ۔۔