کلارک کی نصف سنچری کیساتھ واپسی

ملبورن 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گئے وارم اپ مقابلہ میں نہ صرف اننگز کا آغاز کیا بلکہ 61 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کرتے ہوئے ساتھی اوپنر آرون فنچ (61) کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لئے 123 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی اور ٹیم کے مجموعی اسکورکو 304/8 تک پہنچایا۔ جوابی اننگز میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 30.1 اوورس میں 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کے لئے ہیزل ووڈ اور پیاٹ کیمنس نے فی کس 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کلارک زخمی ہونے کی وجہ سے سہ رخی سیریز میں شرکت نہیں کرپائے تھے تاہم ورلڈکپ کے افتتاحی مقابلہ میں اِن کی شرکت متوقع ہے۔