برسبین۔18فبروری(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیاکے فاسٹ بولرمچل جانسن نے کہا ہے کہ کپتان مائیکل کلارک کی فٹنس پر جاری بحث سے ورلڈکپ میں ٹیم کے پسندیدہ موقف کے لئے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔مجھے مائیکل کلارک کی کپتانی پسند ہے اورووہ تجربہ کارہیں۔انہوں نے کہاکہ جارج بیلی بھی خاصا تجربہ رکھتے ہیں لیکن کلارک کچھ برسوں سے مسلسل کپتان ہیں ا وران کوکھلاڑیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔کلارک فٹ ہیں لیکن ان کے کھیل کے حوالے سے منصوبہ بندی پر کچھ نہیں جانتا۔جب بھی انھیں واپسی کاموقع ملے ہم ان کے لئے تیار ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کمزور ٹیم ضرور ہے لیکن ہم ان کو آسان نہیں لینگے۔ حریف ٹیم کو قابو کرنے کیلئے ان کی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں۔