کشیدگی کے باوجود ایران کے معتمرین کا خیرمقدم کیا جائے گا : سعودی عرب

ریاض ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے آج کہا کہ کشیدگی کے باوجود ایران کے معتمرین کو اسلام کے مقدس مقامات کا دورہ کرنے پر خیرمقدم کیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ وزیرخارجہ عادل الزبیر نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ کسی بھی مسلمان کا مکہ مدینہ میں دلی خیرمقدم کیا جاتا ہے اور اس میں ایرانی معتمرین بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی بحران کا سالانہ عزم حج کرنے والوں یا عمرہ کے لئے آنے والے ایرانی باشندوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ جنوری میں احتجاجیوں نے تہران میں واقع سعودی عرب کے سفارتخانہ کو آگ لگا دی تھی اس کے بعد کشیدگی پیدا ہوئی۔