حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کشائی گورہ پولیس کی ایک کارروائی میں مکان میں گانجہ کی پیداوار کا واقعہ منظر عام پر آیا ۔ چار بیرونی باشندے شہر کے ایک مکان میں گانجہ کی پیداوار کر رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان 4 افراد میں ایک لڑکی اور 3 لڑکے تھے ۔ جن کا تعلق آفریقی ملک نائجریا سے بتایا گیا ہے ۔ کارروائی کیلئے مکان پر دھاوا کرنے لگی پولیس کو اس وقت حیرت کا سامنا ہوا جب پولیس نے اس مکان کا دروازہ کھٹکھٹا اس مکان میں تین لڑکے اور ایک لڑکی گانجہ استعمال کر رہے تھے اور جیسے ہی پولیس کو دیکھا دو افراد مکان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق یہ لوگ مکان میں گانجہ کی پیداوار کرتے ہوئے اس کا استعمال کر رہے تھے ۔
مکان کی چھت منہدم ، نوجوان لڑکی کی موت
حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی میں ایک نوجوان لڑکی ملبہ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔بوئن پلی پولیس کے مطابق 16 سالہ سائی ہریشتا جو پداتو گٹہ علاقہ کے ساکن ارون کمار کی بیٹی تھی ۔ آج صبح باورچی خانے میں پکوان کر رہی تھی کہ مکان کی چھت کا حصہ منہدم ہونے سے اس کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ارون کمار کے پڑوس میں ایک 70 سالہ قدیم عمارت کا انہدام جاری تھا۔ تقریباً دو ہفتوں سے اس قدیم مکان کی ابتدائی کارروائی جاری تھی اور جے سی بی کے ذریعہ جاری اس کارروائی میں قدیم مکان کا حصہ ارون کمار کے مکان پر گر گیا ۔ اس دوران سریشتا اس کی زد میں آگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔