کشائی گوڑہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ اصغر حسین 31 ڈسمبر کی رات دو افراد کے حملہ میں زخمی ہوگیا تھا اور پولیس کو ان افراد پر شبہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق اصغر حسین جو چرلہ پلی علاقہ کا ساکن تھا سال نو تقریب کے دوران اس کا دو افراد سے جھگڑا ہوا تھا اور اس کے بعد وہ گھر آیا ۔ مکان کے باہر سوگیا ۔ صبح اس کی صحت اچانک بگڑ گئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔