حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں نعش کو پولیس نے برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ جمالی گڈہ میں رہتا تھا ۔ وہ ایس آر نگر کالونی کشائی گورہ میں واقع لاری اڈہ میں رہتا تھا اور ریت کی لاریوں پر مزدوری کیا کرتا تھا ۔ کل رات اس کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ نرسمہا نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی ہوگی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
سانپ ڈسنے سے ایک خاتون کی موت
حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ کے علاقہ میں سانپ ڈسنے سے ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ ایاماں جو ضیا گوڑہ علاقہ کے ساکن قاسم کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے مزدور بتائی گئی ہے ۔ کل وہ اپنے مکان کے قریب جو موسی ندی کے دامن میں واقع ہے لکڑیاں حاصل کرنے گئی تھی اس دوران وہ سانپ ڈسنے سے شدید متاثر ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔