عوام کی خدمت اور ترقی میرا واحد ایجنڈہ: بی شوبھا
چپہ ڈنڈی۔/4 اکٹوبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسمبلی حلقہ کے عوام کے لئے ہمیشہ دستیاب رہنے کی سہولت کی خاطر میں نے گنگادھرا میں مکان خرید لیا ہے لیکن کسی بھی قسم کی بدعنوانی، ناجائز قبضوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میرا واحد ایجنڈہ ترقی ہے اوراس کی تکمیل کیلئے حلقہ اسمبلی چپہ ڈنڈی کو ہرطرح سے مثالی ترقی دینے کی کوشش کررہی ہوں۔ ایم ایل اے بوڈگے شوبھا نے ان خیالات کا اظہار چپہ ڈنڈی میں منعقدہ میڈیا کانفرنس میںکیا ۔ انہوں کہا کہ میرے تعلق سے جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ تمام جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ مجھ پر غیر مجاز غیر قانونی طور پر جائیدادیں ، اثاثہ جات کی مالک بن بیٹھی ہوں کہتے ہوئے قائد میڈپلی ستیم کانگریس قائد کوآریلی چندر شیکھر دونوں نے منصوبہ بند طریقہ سے جھوٹا پروپگنڈہ شروع کیا ہے۔ میں نے عوام کو چناؤ سے قبل جو تیقن دیا تھا کہ میں مسائل کی یکسوئی کیلئے ہمیشہ دستیاب رہوں گی اس وعدہ کے تحت پہلے گنگادھرا میں مکان کرایہ پر لیا تھا بعد ازاں میں نے اس مکان کو خرید لیا۔ میںکسی بھی قسم کے ناجائز قبضوں میں ملوث نہیں ہوں ، میرا خاندان زرعی شعبہ سے وابستہ ہے ۔ انہوں نے ٹی ڈی پی میڈپلی ستیم کو چاہیئے کہ مجھ پر الزام لگانے سے پہلے وہ مالا طبقہ سے وابستہ قائدین کی جائیدادوں کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی ریزرویشن کے تحت اسمبلی میں رہ کر عوام کی خدمت کروں گی ۔انہوں نے ان پر لگائے گئے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ اس پریس کانفرنس میں ایم پی پی بھوم ریڈی، ٹی آر ایس قائد بوڈگے کالنا، ویملما ملا ریڈی، ایم پی ٹی سی ترپتی ، ایس گولا پلی شراون وغیرہ موجود تھے۔