کسٹمرس اور مارکیٹرس کیلئے ایرٹیل کا ’ ایرٹیل زیرو ‘ متعارف

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ایرٹیل نے گاہکوں اور مارکیٹرس کے لیے ایک ون پلیٹ فارم ، ایرٹیل زیرو ‘ متعارف کیا ہے ۔ اس کو سائنڈ اپ کرنے کے ساتھ موبائیل ایپس کی ورائٹی کے لیے گاہک مفت ڈیٹارسائی سے مستفید ہوں گے ۔ سرینی گوپالن ڈائرکٹر ، کنزومر بزنس ، بھارتی ایرٹیل ( انڈیا ) نے کہا کہ ’ ایرٹیل زیرو ‘ کو متعارف کرنے کے لیے ہم پر جوش ہیں ۔ جو ہندوستان میں تمام ڈیولپرس کے لیے ۔ ان کے بزنس کے علی الترتیب سائز کے لیے اوپن اور نان ڈسکریمنٹری مارکیٹنگ پلیٹ فارم ہے ۔ ہم کو یقین ہے کہ یہ پلیٹ فارم ہندوستان کے ڈیجیٹل انکلوژن سے مماثلت رکھتا ہے اور حکومت کے ’ میک ان انڈیا ‘ کے ساتھ شرکت بھی کرتا ہے ۔ خصوصی طور پر ’ ایرٹیل زیرو ‘ چھوٹے ڈیولپرس یا اسٹارٹ اپ شاپس کے لیے جو پروموشنس اور ایپ ڈاؤن لوڈس کی بابت بجٹ کنسٹرینٹس کا سامنا کرتے ہیں اعلیٰ ترین موثر مارکیٹنگ میکانزم کے طور پر کام کرے گا ۔ مزید جانکاری کے لیے ایپ ڈیولپرس ’ ایرٹیل زیرو ‘ کے لیے اپنی دلچسپی رجسٹرڈ کروائیں ۔ اس طرح zero@airtel.com کو مزید تفصیلات کے لیے تحریر کریں ۔۔
’ایس ایس سی کے بعد کیا کریں ‘
پر آج دفتر سیاست میں سمینار
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ایس ایس سی کے بعد کیا کریں کے موضوع پر ایک معلوماتی سمینار بروز جمعرات 9 اپریل صبح دس بجے رکھا گیا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ کے گروپ ، پالی ٹیکنیک ، ٹکنیکل کورسز کے علاوہ کئی پروفیشنل کورسیس کے لیے ایم اے حمید کا کیرئیر لکچر ہوگا ۔ احمد بشیر الدین فاروقی صدارت کریں گے ۔ اعزازی مہمانان میں ظفر اللہ فہیم ، خلیل الرحمن ، ایم ایس فاروق ، نعیم اللہ شریف ہوں گے ۔ اس موقع پر پالی ٹکنیک انٹرنس پرچے بھی دئیے جائیں گے ۔۔