کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد

عادل آباد /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنی عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے دیگر ممالک کے دورے کو قطعیت دینے والے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کی کارکردگی پر شدید بنقید کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی سکریٹری و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ نے جاریہ ماہ مسٹر راہول گاندھی کے ضلع عادل آباد کے دورے کو یقینی قرار دیا اور کہاکہ نائب صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی مٹسر راہول گاندھی ملک کے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوئے تمام ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں ۔ ضلع عادل آباد میں تقریباً 150 کسانوں کی خودکشی کا نوٹ لیتے ہوئے ضلع کا دورہ کرنے سے اتفاق کرچکے ہیں ۔ جس کے پیش نظر لکشمن چاندہ ، دلاور پور ، سارنگ پور منڈل جات جہاں خودکشی کے واقعات کثرت سے پیش آرہے ہیں ۔ ان مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ضلع ایس پی کو تحریر پیش کی گئی ۔ پولیس انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع ایس پی کسی ایک منڈل کو قطعیت دیں گے جہاں مسٹر راہول گاندھی سات تا آٹھ کیلومیٹر پیدل چلتے ہوئے کسانوں سے بالمشافہ ملاقات کرکے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے ۔ مسٹر راہول گاندھی دورے کے موقع پر مسٹر وی ہنمنت راؤ نے اپنی جانب سے ایک لاکھ روپیوں کا عطیہ کسانوں کو دینے سے اتفاق کیا ۔ نریندر مودی حکومت کو صنعت کاروں کے اشاروں پر چلنے والی حکومت قرار دیا ۔ زراعت پیشہ افراد کو مودی حکومت میں یکسر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا انحصار صرف زرعی پیداوار پر ہوا کرتا ہے ۔ مسٹر راہول گاندھی دورے کی تاریخ کا عنقریب تعین کیا جائے گا ۔ ضلع عادل آباد مسٹر راہول گاندھی دورے کے موقع پر ضلع نظام آباد اور کریم نگر اضلاع سے کثیر تعداد میں عوام سے شرکت کرنے کی خواہش کیی۔ مسٹر سی رامچندر ریڈی کی قیام گاہ پر منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس کے موقع پر سابق وزیر مسٹر سی رامچندر ریڈی ، ضلع کانگریس ورکنگ کمیٹی صدر مسٹر نریش جادو ، ٹاون کمیٹی صدر مسٹر ساجد خان کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔