کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

نارائن پیٹ /8 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کسانوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے نارائن پیٹ تلگودیشم پارٹی کی جانب سے آر ڈی او آفس کے روبرو زبردست دھرنا پروگرام منظم کیا گیا اور آر ڈی او نارائن پیٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر تلگودیشم قائدین نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں کسانوں کو زرعی اراضی کے قرض سے بوجھ سے چھٹکارا دلانے قرض کی معافی کا موضوع اٹھانے اور مطالبہ کرنے پر ایوان سے اپوزیشن ارکان کی معطلی غیر جمہوری عمل میں ہے ۔ اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے تلگودیشم پارٹی ریاست گیر احتجاج منظم کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج کلکٹر آفس محبوب نگر پر اس سلسلہ میں دھرنا منظم کیا گیا قبل ازیں تحصیلداروں کو ایم آر او دفاتر پر دھرنا دیتے ہوئے میمورنڈم دئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 9 اکٹوبر تلنگانہ بند جس کی تمام سیاسی جماعتوں نے تائید کی ہے ۔ بلالحاظ پارٹی وابستگی ، کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر نریڈی نے کے سی آر انتخابات کے موقع پر عوام بالخصوص کسانوں سے قرض معافی کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم اقتدار پر آنے کے بعد اپنے وعدہ کو فراموش کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کسانوں کے مسائل کی یکسوئی میں یکسر ناکام ہوچکی ہے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کسانوں کے مسائل بالخصوص قرض معافی کیلئے ایک منظم لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے انہیں اس مصبت سے نجات دلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسان قرضؤںکی وجہ سے خودکشی پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ اس موقع پر صدر ضلع کمیٹی نرسملو ، رمیش گوڑ ، پرتاب ریڈی ، راجندر ، ماروتی کے علاوہ اقلیتی قائدین چاند پاشاہ ، محمود انصاری موجود تھے ۔