کسانوں کی خودکشی، ایکس گریشیا کا مطالبہ

اوٹکور۔/2جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر ضلع کے کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ ٹی وی وی نارائن پیٹ ڈیویژن نائب صدر بجوا لارم راجیش گوڑ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ حکومت محبوب نگر ضلع میں خودکشی کرنے والے کسان کتنے ہیں ان کا صحیح سروے کرائے، انہوں نے بتایا کہ دو سال کے دوران 252 کسانوں نے خودکشی کی ہے جبکہ حکومت صرف 20کسانوں کا سروے کی ہے۔ مسٹر رمیش گوڑ نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ محبوب نگر میں ضلع طور پر خودکشی کرنے والے کسانوں کی فہرست مرتب کرکے ان کو ایکس گریشیا دیا جائے ورنہ خودکشی کرنے والوں کے خاندان والے ضلع کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا منظم کریں گے۔