سنگاریڈی۔ /22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیر کانگریس سنیتا لکشما ریڈی حلقہ اسمبلی نرسا پور کے منڈل کلچارم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی انجام دہی میں ناکام ہوچکی ہے اور تلنگانہ کے عوام اور کسانوں سے کئے گئے وعدوں کو بھی پورا کرنے سے قاصر ہیں۔ کسانوں کے قرضوں کی معافی کے معاملے میں تلنگانہ حکومت کی نیت صاف نہیں ہے۔ اس خصوص میں بینکرس سے کی گئی بات چیت کے بعد بھی حکومت واضح لائحہ عمل بنانے میں ابھی تک ناکام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو زرعی کاموں کی انجام دہی کیلئے نئے قرضہ جات جاری کئے جائیں اور سبسیڈی پر فرٹیلائزر و کھاد اور تخم کی سربراہی کے علاوہ کسانوں کو 9گھنٹے برقی سربراہی کا مطالبہ کیا اور ایڈوپائل برج کو جلد مکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ سنیتا لکشما ریڈی نے کہا کہ کلچارم منڈل میں ایک اقامتی اسکول کی سخت ضرورت ہے یہاں سے 90طلباء وطالبات میدک جاکر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس موقع پر اندرسینا ریڈی، سریندر ریڈی، سرینواس ریڈی، رجنی، رمیش، معین الدین اور دیگر موجود تھے۔