شاہ آباد۔ 24 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڑا نے کہا کہ ریاستی حکومت عنقریب کسانوں کو درکار زرعی آلات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کرے گی۔ اس مقصد کیلئے ریاستی سرکار نے مشنری سنٹر فرم کے تحت کسانوں کو زراعت سے متعلق استعمال ہونے والے اوزار کی سہولت فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنڈ کرشی وگنیان کیندرا میں کرشی میلہ 2014ء کا افتتاح کرنے کے بعد پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے ایک پروجیکٹ کے تحت یہ کہا تھا کہ کسانوں کو کم کرایہ پر ٹریکٹر کی سہولت فراہم کی جائے۔ اس پروجیکٹ پر عوام نے خانگی ذرائع سے عمل شروع کیا ہے۔