کریم نگر 30 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کے تمام زرعی عہدیداران تعیناتی مقام پر ہی قیام کریں خریف سیزن میں کسانوں کو کسی بھی قسم کی دشواری نہ ہو تخم و کھاد کی سربراہی مقررہ وقت میں فصل قرضہ جات کی تقسیم کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے جمعرات کو کیمپ آفس میں خریف سیزن میں تخم ،کھاد کی تقسیم فصل قرضہ جات کی منظوری پر متعلقہ عہدیداران کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مختلف منڈلوں میں فرائض انجام دے رہے اے اوز، اے ڈیز اپنی نوکری کے مقام پر ہی قیام کر کے تخم کھاد کی تقسیم کی نگرانی کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے در پیش مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے وقت مقررہ پر کھاد و تخم کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ مقامی طورپر قیام نہ کرنے والے زرعی عہدیداران پر سخت کارروائی کرے کلکٹر نے انتباہ دیا ۔ تخم و کھاد کی تقسیم پر اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر ہر روز 6 منڈلوں میں اچانک دورہ کر کے تخم و کھاد کی تقسیم کے طریقہ کار کی نگرانی کرنے کا حکم دیا ۔ منڈلوں میں کسی بھی قسم کی دشواری ہو تو میرے علم میں لائیں جس کی فوری یکسوئی کی جائے گی ۔ ضلع میں تخم و کھاد کیلئے کسی بھی قسم کی قلت نہیں ہے۔ خریف سیزن میں 14,37,960 پیاکٹ کپاس کے تخم کی سربراہی کیلئے حکومت کو انڈنٹ دیئے جانے پر 14,87,960پیاکٹ کپاس کے تخم کی سربراہی کیلئے حکومت کو انڈنٹ دیئے جانے پر 14,89,790پیاکٹس ضلع میں سربراہ کرنے کیلئے مختص کئے جانے پر 3,32,814 پیاکٹ موصول ہوئے ۔ 05 ہزار کنٹل مکئی کے تخم ،9,500 کنٹل سویا بین ،750 کنٹل مونگ ،150 کنٹل تور کے تخم ،ضلع کو الاٹ کئے گئے ۔ اسی طرح ضلع میں 51,330میٹرک ٹن کھاد کا ذخیرہ موجود ہے جس میں 15,116 میٹرک ٹن یوریا ،8562میٹرک ٹن ،ڈی اے پی 25,744میٹرک ٹن کامپلکس کھاد ضلع میں دستیاب ہے ۔ ہر ماہ کھاد طلب کے مطابق ارسال کی جائے گی۔ ضلع میںخرید فصل قرضہ جات کا 1650 کروڑ کا نشانہ متعین کیا گیا ۔ زرعی عہدیداران خصوصی توجہ مبذول کر کے تمام کسانوں کو فصل قرضہ جات کی منظوری کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ ہر روز کھاد ،تخم کی تقسیم فصل قرضہ کی منظوری کی پروگریس رپورٹ داخل کرنے ہدایت کی ۔ اس اجلاس میں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ٹی نمبیا، محکمہ زراعت کے جے ڈی پرساد ،اے پی سیڈس ڈی ایم کونڈال ریڈی، مارک فیڈ ڈی ایم پی چندرا شیکھر و زرعی عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔