کسانوں میں ان پیٹ سبسیڈی کی تقسیم کے اقدامات

نظام آباد:14؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ان پٹ سبسیڈی کو کسانوں میں تقسیم کرنے کے اقدامات کئے جائے ۔ ضلع کلکٹر مقامی پرگتی بھون کانفرنس ہال میں زراعت سے ملحق مختلف محکموں کی کار کردگی کا عہدیداروں سے ضلع کلکٹر رونالڈ روس نے جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ادا شدنی ان پٹ سبسیڈی کے فنڈس 20 کروڑ کو جاری کرتے ہوئے حکومت نے احکامات روانہ کئے ہیں ۔ بہت جلد یہ فنڈس متعلقہ کسانوں کو ادا کرنے کسانوں کے بینک کھاتوں کا معائنہ کیا جائے۔ اس خصوص میں وی آر اوز ، وی آر اے کو تعاون کرنے کا مشورہ دیا۔ فی الفور آن لائن کے عمل کا آغاز کرنے کی ہدایت دی۔ کسانوں کو مزید بہتر فصل کی کاشت کیلئے کاشت کے اخراجات میں کمی لانے مٹی کے نمونوں کی جانچ کرنے کی ہدایت دی۔ نئی فصلوں پر شعور بیداری پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سویا بین تخم کی تیاری کیلئے ضلع میں فیکٹری کے قیام کیلئے درکار اقدامات کئے جائیں گے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ جاریہ خریف میں 3.24ہیکٹر نارمل کاشت کے برخلاف 3.98 ہیکٹر کی تجویز کے ذریعہ تاحال 3.05 ایکر میں فصلوں کی کاشت کی جارہی ہے جس میں دھان کی فصل 91 ہزار ہیکٹر پر کئے جانے کا ضلع کلکٹر نے اظہار کیا۔ اجلاس میں جے ڈی اے نرسمہا، ڈی ڈی ایز، اے ڈی ایز منڈل زرعی عہدیداروں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ضلع کلکٹر نے محکمہ تعلیمات اور راجیو ودیا مشن کے پروگراموں پراجلاس منعقد کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ضلع میں تعلیمی منصوبہ کی تیاری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے اضلاع میں طلباء کے منتقل نہ ہونے دینے بہتر تعلیم کی فراہمی کے عہدیدار اقدامات کریں۔ جماعت واری اساس پر بہتر مظاہرہ کرنے والے طلباء کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں خصوصی تربیت دینے کا مشورہ دیا۔ تلگو، ریاضی و دیگر مضامین کی بہتر تعلیم کے علاوہ لکھنا نہ آنے والے طلباء کی نشاندہی کرتے ہوئے متعلقہ مضامین کے اساتذہ گروپوں کو تشکیل دیںاور انہیں خصوصی تربیت دینے کی ہدایت دی۔ بالخصوص چھٹیوں اور نویں جماعتوں کے طلباء کو قبل ازیں نشاندہی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ طلباء کو باقاعدہ طریقہ پر زیور تعلیم سے آراستہ کرنے ضلع واری اساس پر مضامین کا منصوبہ کو تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ اسکولوں سے باہر، ڈراپ آئوٹ کرنے والوں کی طلباء کی تفصیلات حاصل کرنے سروے منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔