کریڈٹ کارڈکوڈ اور پن نمبر کے ذریعہ دھوکہ ، ایک گرفتار

حیدرآباد۔/28 ستمبر، ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس کی سائبر کرائم پولیس نے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جو کریڈٹ کارڈ کے کوڈ اور پن نمبر حاصل کرتے ہوئے اپنے سابقہ باس کو دھوکہ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ پی کرشنا بھاگتی ساکن کونڈہ پور نے اپنے سابقہ باس کا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اس کا بیجا استعمال کیا۔ تفصیلات کے بموجب سنہرا ٹکنالوجی لمیٹیڈ واقع اوپل کے منیجر نے سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کرائی کہ پی کے بھاگتی نے اپنے مالک کے امریکن اکسپریس کارڈ کا پن نمبر حاصل کرلیا اور اس کے ذریعہ حیدرآباد تا وجئے واڑہ، تروپتی، ممبئی میں 1385 ڈالرس اس کی ہندوستانی کرنسی 98 ہزار ہے کا بیجا استعمال کیا۔ سائبر کرائم پولیس نے بھاگتی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا اور بعد ازاںجیل منتقل کردیا۔