9لاکھ روپئے مالیتی زیورات ضبط، کمشنر کملاسن ریڈی کا انکشاف
کریم نگر۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر بھوئی واڑہ کے ایک مکان میں 18فبروری کو چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں سونے ، چاندی کے زیورات سرقہ کرلینے کے تعلق سے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی تھی ۔لکشما عمر 66سال موظف الکٹریسٹی ملازم اپنی بیوی کے ساتھ گھر کومقفل کرکے 18کو تیرتھ یاترا کو نکل گیا تھا۔ اسی شب 3 بجے اے چندر موہن عرف چندر گھر میں داخل ہوکر الماری میں محفوظ رکھے ہوئے چاندی کے زیورات چوری کرلیا ، چوری کی واردات کی اطلاع پر کریم نگر ون ٹاؤن پولیس نے فوری تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اس علاقہ کے آس پاس کے نصب ردہ سی سی کیمروں کے فوٹیج حاصل کرکے اسے حیدرآباد میں ڈیولپ کردہ تصاویر ویڈیو ایفٹنگ ٹکنالوجی کے ذریعہ سارق کی رائیکل منڈل ایودھیا موضع کے متوطن چندرا کی نشاندہی کرلی گئی۔ یہاں کریم نگر کمشنر پولیس کملا سن ریڈی نے پولیس ہیڈکوارٹر کمشنر یٹ میں پریس کانفرنس میں واقف کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی تین خصوصی ٹیموں نے اس تحقیقات میں حصہ لیتے ہوئے آج 28فبروری کی صبح 6 بجے کریم نگر بس اسٹانڈ میں جگتیال سے حیدرآباد کو جانے کے دوران اسے پکڑ لیا اور اس کے پاس سے برآمد کردہ سونے و چاندی کے زیورات اور دیگر اشیاء کو پریس کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ چندرا مولی نہ صرف کریم نگر بلکہ کورٹلہ، مٹ پلی میں سرقہ کرچکا ہے اور یہ عادی سارق ہے ، قبل ازیں جیل جاچکا ہے۔ 2014 سے یہ چوریاں کرتا چلا آرہا ہے۔ تفتیش کے دورا ن اس نے کہا کہ یہ مسروقہ زیورات فروخت کرکے ایک کار خریدنے کا ارادہ کرلیا تھا چنانچہ ڈرائیونگ بھی سیکھ رہا تھا۔ بچپن میں والد فوت ہوجانے پر اس کی والدہ نے دوسری شادی کرکے چلی گئی ، ایک بہن تھی اس کی شادی ہوگئی ، اپنی ضروریات کے لئے چھوٹی موٹی چوریاں کرتارہا۔2014 میں رائیکل منڈل کی ایلی پور گاؤں میں چوری کرکے گرفتار ہوا اور جیل کی سزا ہوئی۔ بعد ازاں 2016میں جگتیال میں دوبارہ ایک چوری کے واقعہ میں پھر جیل گیا ، جیل سے چھوٹنے کے بعد حیدرآباد کے ایک ریسٹورنٹ میں ملازمت کی۔ تنخواہ کافی نہ ہونے پر وہاں سے آکر کورٹلہ میٹ پلی میں سرقہ کیلئے 18فبروری کو کریم نگر کے بھوئی واڑہ میں گیا۔ کمشنر پولیس کملاسن ریڈی نے ٹیکنیکل مددگار ایس آئی ناگاراج، سری دھر ، سورنا جیوتی اور دیگر پولیس عہدیداروں کی ستائش کرتے ہوئے اندرون دس دن سارق کو پکڑکے مسروقہ مال برآمد کردنے پر نقد انعامات دیئے ۔اس موقع پر ایڈیشنل سی پی اپرنا بھی موجود تھیں۔