کریم نگر 23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کے ترقی یافتہ دور میں سماجی زندگی میں صحافیوں کی کافی عزت و اہمیت ہے ۔ صحافی کو خدمت انجام دینے کے دوران کئی ایک طرح سے احتیاطی اقدامات عوام کی سوچ و فکر انتظامیہ کی پالیسی برسر اقتدار حکمرانوں مذہب و طبقات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیشہ صحافت سے انصاف کرنے کی ذمہ داری صحافی پر ہوتی ہے۔ ذہنی دباو کے ساتھ سماج سدھار ، صحیح خبروں کو عوام تک پہنچانا صحافت کی دیانتداری ہے اس طرح کے اہم پیشہ سے وابستہ صحافی آج کل پریشان ہیں۔ بڑھتی قیمتوں، آمدنی سے زائد ضروریات ناسازی مزاج بیماری معاشی پریشانی کے دوران صبح اٹھنے سے لیکر رات سونے تک ، بارش گرمی ،سردی کی پرواہ کئے بغیر خبروں کا حصول اور اسے اخبار یا الیکٹرانک چیانل تک خبروں کو پہنچانے میں مصروف رہتا ہے۔
میں نے ہمیشہ تعلیم کے فروغ اور انسانی صحت کی طرف توجہ دی ہے، چیلمیڈہ آنند راو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے ایم ڈی چیلمیڈہ نرسمہا راو نے یہاں ریونیو گارڈن میں منعقدہ ایک تقریب چیلمیڈہ آنند راو میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل اور آندھرا پردیش ورکنگ جرنلسٹ سنگھم اسکیم کے تحت ہیلت کارڈ تقسیم پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کریم نگر ضلع کے بھی صحافیوں ان کے خاندانی افراد کے لئے ہیلت کارڈ جاری کرتے ہوئے میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھ رہا ہو۔ اس ہیلت کارڈ کے حامل سبھی کو رجسٹریشن فری ہوگا ،جنرل چارج جو کہ 5 سو ہوتے ہیں مفت ہوں گے ۔ حاملہ خاتون حمل سے لیکر قدرتی فطری زچگی ہوکہ آپریشن کے ذریعہ مفت علاج ہوگا۔ صحافیوں کے خاندان کو دیگر رعایتی طبی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں ۔