کریم نگر کے بزم خواتین کا ماہانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ

کریم نگر۔یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بزم خواتین کریم نگر کا ماہانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ بمقام اسلامی آفس مکرم پورہ میں29 اپریل کو منعقد کیا گیا ۔ محترمہ افسر عثمانی مہمان خصوصی تھیں اور طیبہ عثمانی کی صدارت میں اجلاس و مشاعرہ کی کارروائی چلائی۔ کریم نگر کی شعراء خواتین نے شرکت کی اوراپنا کلام سناکر داد و تحسین حاصل کی۔ اسماء فردوس اور محترمہ نور مہمان خصوصی تھیں۔ محترمہ عرفانہ، عالیہ گوہر، ساجد گوہر، محترمہ طیبہ، اصغری عثمانی، آصفیہ صدیقہ نے کلام سناکر داد حاصل کی۔ بعد مشاعرہ ادبی اجلاس میں اصغری عثمانی نے محترمہ عالیہ کا مجموعہ کلام خوشبوئے گلستان پر تبصرہ پیش کیا اور داد حاصل کی۔ آصفیہ اصفی نے اپنا مضمون ’ عید کا چاند دیکھ کر ‘ پیش کیا اور محترمہ عرفانہ نے ’ ماں ‘ پر لکھا مضمون پڑھ کر سنایا اور داد حاصل کی۔ نظامت کے فرائض اصفیہ صدیقہ نے انجام دیئے۔